سابق بھارتی وزیر اعظم (ڈاکٹر من موہن سنگھ) 92 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے رخصت ہو گۓ
- 27, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سابقہ بھارتی وزیر اعظم (من موہن سنگھ) 92 سال کی عمر میں انتقال کر گۓ ـ "بھارتی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سابقہ وزیر اعظم من موہن سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر بے ہوشی کی حالت میں دلی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا - جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے - رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر من موہن سنگھ 2004 سے لے کر 2014 تک 2 مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے تھے -
سابقہ بھارتی وزیر اعظم وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے - ڈاکٹر من موہن سنگھ نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا - ڈاکٹر من موہن سنگھ بھارت کے سٹیٹ بینک کے گورنر بھی رہ چکے تھے - سابقہ بھارتی وزیر اعظم کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی کہ سیاہ چن کو امن کے پہاڑ کی حیثیت سے دنیا میں شناخت ملے -
وسیم حسن

تبصرے