چین کے نۓ لڑاکا طیارے کی نمائش نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

لڑاکا طیارے کی نمائش

نیوز ٹوڈے :  چین کے نۓ "اسٹیلتھ لڑاکا طیارے" کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پہلی ویڈیو نے ہی بھارت میں کھلبلی مچا دی - چین کے اس طیارے کو چھٹی نسل کا طیارہ کہا جا رہا ہے ـ بغیر دم کے اس بڑے لڑاکا طیارے کو اسٹرائیک ایئر کرافٹ کہا جا رہا ہے - اس کا غیر روایتی ڈیزائن اس نۓ لڑاکا طیارے کی روایتی ریڈار پر نشاندہی بھی مشکل بنا رہا ہے -

چین کے اس نۓ لڑاکا طیارے کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سے بھارت کے اندر کھلبلی مچ گئی ، کیونکہ بھارتی بحری بیڑے میں کوئی اسٹیلتھ طیارہ موجود نہیں - جاری سال مئی کے مہینے میں بھارتی میڈیا نے سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دکھایا تھا کہ چین نے اپنے 20 عدد لڑاکا طیارے سکم کی سرحد کے نزدیک 150 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر تعینات کر دیے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+