غزہ میں صیہونی فوج کی چند گھنٹوں کی بمباری میں مزید کئی فلسطینی شہید

بمباری

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید تیزی آ گئ - 2 گھنٹوں کے دوران مزید 30 فلسطینی شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اتوار کے دن صرف چند گھنٹوں کے دوران غزہ شہر کے 3 ہسپتالوں کو نشانہ بنایا - غزہ شہر کے "الوفا" ہسپتال پر ہوۓ حملے میں کئی افراد جھلس کر زخمی ہو گۓ اور 7 افراد شہید ہو گۓ - اس سے پہلے صیہونی فوج کے "کمال عدوان ہسپتال" کو آگ لگا دی تھی ـ اور ہسپتال کے عملے سمیت لاتعداد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں ہسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل تھے -

اتوار کو دی گئی فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوۓ ہیں - وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 14 مہینوں سے بھی لمبے عرصے سے جاری صیہونی فوج اور حماس کےدرمیان اس جنگ میں 45514 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - جن میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+