اسرائیلی میڈیا نے (اسماعیل ہنیہ ) کے قتل کے مصوبے کی خفیہ رپورٹ سے آگاہ کر دیا

اسماعیل ہنیہ

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کے میڈیا نے ایران میں حماس کے سربراہ (اسماعیل ہنیہ) کے قتل کے منصوبے کی خفیہ رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا - اسرائیل کے میڈیا نے ایک خفیہ رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ 'حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی منصوبہ بندی مہینوں جاری رہی - لیکن جس رات کو انہیں قتل کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جانا تھا - اس رات اچانک ان کے کمرے کا اے ۔ سی خراب ہو گیا - جس سے وہ اپنے کمرے سے کسی دوسرے کمرے میں چلے گۓ تھے ـ میڈیا کے مطابق اے سی خراب ہونے اور ان کے کسی دوسرے کمرے میں چلے جانے سے ان کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ ناکام ہوتا نظر آنے لگا -

کیونکہ ان کو ہلاک کرنے کیلیے ایک چھوٹا سا ریموٹ کنٹرول بم ان کے کمرے میں نصب کیا گیا تھا - اور وہ صرف اسی صورت میں اسماعیل ہنیہ کو نقصان پہنچا سکتا تھا جب وہ اپنے کمرے میں موجود ہوتے - میڈیا رپورٹ کے مطابق کافی دیر بعد آخر کار حماس سربراہ اپنے کمرے میں واپس آ گۓ - اور آخر کار رات کے ڈیڑھ بجے ان کے کمرے میں بم دھماکا کیا گیا' - چند دن قبل اسرائیل کے وزیر دفاع نے بھی حماس سربراہ کے قتل کا اعتراف کیا تھا - حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو جاری سال جولائی کے مہینے کی 31 تاریخ کو شہید کر دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+