سابقہ امریکی صدر (جمی کارٹر) 100 سال کی عمر میں انتقال کر گۓ

جمی کارٹر

نیوز ٹوڈے : امریکہ کے سابقہ صدر (جمی کارٹر) 100 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق سابقہ امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال اتوار کے دن جارجیا میں ان کے اپنے گھر میں ہوا - جمی کارٹر 100 سال کے ہو چکے تھے ـ جارجیا کے مونگ پھلی کے بڑے زمیندار جمی کارٹر امریکہ کے 39 ویں صدر تھے - جمی کارٹر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے تھے ـ وہ 1971 سے لے کر 1981 تک امریکہ کے صدر رہے -

اپنے دور صدارت میں جمی کارٹر خراب معیشت اور ایران کے یرغمالی بحران کے ساتھ نبرد آزما رہے ـ وہ اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے ثالث بھی بنے -انہی وجوہات کی بنا پر جمی کارٹر کو 2002 میں امن کیلیے کوششیں کرنے پر نوبل انعام بھی ملا - جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جو کہ 100 سال تک زندہ رہے - امریکی صدر (جوبائیڈن) نے سابقہ امریکی صدر جمی کارٹر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کا حکم دے د یا ـ سابقہ امریکی صدر جمی کارٹر 1924 میں جارجیا کے شہر (پلاینز ) میں پیدا ہوۓ - اور 1946 میں امریکہ کی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+