دبئی کے مال آف ایمریٹس کے نزدیک ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اچانک  آگ بھڑک

نیوز ٹوڈے :   دبئی کے مال آف ایمریٹس کے نزدیک ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ـ آگ لگنے کے فوری بعد اطلاع موصول ہوتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں 3 منٹ کے اندر متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں ، اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ـ ریسکیو حکام خود موقع پر موجود رہے اور ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں - عمارت میں لگی آگ کے شعلے دور دور سے آسمان کو چھوتے نظر آ رہے تھے ـ البتہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی - دبئی پولیس کے مطابق عمارت کے 10 سے 12 فلیٹس آگ سے متاثر ہوۓ - آگ بجھا دی گئی البتہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے ـ میڈیا کے مطبق اتوار کے دن ہی دبئی مدینہ کی بوٹ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+