جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 179 افراد ہلاک متعدد زخمی

مسافر طیارہ

نیوز ٹوڈے :  جنوبی کوریا کے (موان ایئر پورٹ) پر مسافر طیارہ لینڈنگ کرتے ہوۓ حادثے کا شکار ہو گیا - جہاز میں سوار 179 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جہاز کو حادثہ لینڈنگ گیئر کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا - جہاز رن وے پر اترتے ہی سائیڈ پر لگی باڑ سے جا ٹکرایا - جس سے جہاز میں آگ لگ گئی ـ یہ حادثہ جنوبی کوریا کے موان ایئر پورٹ پر پیش آیا جو کہ ملک کا مصروف ترین اور اہم ایئرپورٹ ہے -

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ بنکاک سے واپس آیا تھا اور اس جہاز میں 181 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 6 افراد بھی شامل تھے - حادثے کے فوری بعد 2 افراد کو جہاز سے زندہ نکال لیا گیا - ریسکیو ٹیموں نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے - ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+