مشہور اداکارہ نے کار کو کارکنوں پر چڑھا دیا

کار

نیوز ٹوڈے :    بھارتی اداکارہ ارمیلا کانیتکر کی کار کارکنوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی اداکارہ کی گاڑی گزشتہ رات ممبئی کے علاقے کاندیوالی ایسٹ میں اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ شوٹنگ کے بعد گھر واپس جارہی تھیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی اور میٹرو اسٹیشن پر کام کرنے والے کارکنوں سے ٹکرا گئی جس سے ایک کارکن ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثے کے وقت اداکارہ بھی گاڑی میں موجود تھیں اور گاڑی میں ایئر بیگز ہونے کی وجہ سے انہیں اور ان کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق اور زخمی کارکنوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور اداکارہ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+