شمالی غزہ میں حماس کے لڑاکوں کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ، 7 زخمی

اسرائیلی فوجی ہلاک

نیوز ٹوڈے :   شمالی غزہ میں جاری حماس اور صیہونی فوج کی جھڑپوں میں ایک اور صیہونی فوجی جہنم واصل اور 7 زخمی ہو گۓ - صیہونی فوج کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان کے مطابق پیر کی شام شمالی غزہ کے علاقہ "بیت خانون" میں حماس کے لڑاکوں کے حملے میں صیہونی فوج کا 23 سالہ جوان (بوریل پیٹریٹ) ہلاک ہو گیا - صیہونی فوج کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ  ہمارا ایک فوجی دستہ شمالی غزہ کی ایک عمارت کے اندر موجود تھا ، کہ حماس کے لڑاکوں نے فوجی دستے کا پتہ لگا کر اس کے انتہائی نزدیک راکٹ داغا -

اس حملے میں صیہونی فوج کے 7 جوان زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ ایک دن قبل بھی شمالی غزہ کے علاقہ "جبالیہ کیمپ" میں حماس کے لڑاکوں نے حملہ کرکے ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کر دیا تھا - اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس فلسطین ، اسرائیل جنگ میں اب تک صیہونی فوج کے 285 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+