اسرائیلی وزیر اعظم کے دل کا آپریشن ہسپتال کے زیر زمین آپریشن تھیٹر میں کر دیا گیا

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   ہسپتال کی زیر زمین منزل میں آپریشن کروانے والے اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) ماضی میں چھپ چھپ کر اس ہسپتال کے چکر لگاتے رہے - صیہونی وزیر اعظم کا ہسپتال کے زیر زمین خفیہ وارڈ میں ایک طویل آپریشن کے بعد پراسٹیٹ نکال دیا گیا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم کا آپریشن ہسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین آپریشن تھیٹر میں کیا گیا - انتہائی خطرے کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم کی زیر زمین وارڈ میں سرجری کرنی پڑی - رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم کے آپریشن میں 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا - اور انہیں ابھی کئی دنوں تک زیر زمین وارڈ میں ہی رکھا جاۓ گا - میڈیا کے مطابق نیتن یاہو پچھلے 10 سالوں سے پراسٹیٹ کے مریض تھے ـ اور انہوں نے 2014 میں بھی اس کا آپریشن کروایا تھا -

صیہونی وزیر اعظم کے اس آپریشن کو خفیہ رکھا گیا تھا ـ اور اس سے متعلق اسرائیلی عوام کو مطلع نہیں کیا گیا -نیتن یاہو کے اس آریشن کا انکشاف صیہونی میڈیا نے 2015 میں کیا تھا - رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم اس آپریشن کیلیے 2 مرتبہ ہسپتال گۓ تھے اور دونوں مرتبہ چھپ کر گۓ تھے - پہلی مرتبہ بریڈ ڈیلیور کرنے والی گاڑی میں چھپا کر لایا گیا - اور دوسری مرتبہ کیڑے مار اسپرے کرنے والی گاڑی میں چھپا کر لایا گیا تھا - بن یامین نیتن یاہو کے گارڈز نے بھی اسپرے کرنے والوں کا بھیس اپنایا ہوا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+