یو اے ای کی ریاست (الخیمہ) میں چھوٹا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ـ

چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

نیوز ٹوڈے :  عرب امارات کی ریاست (الخیمہ) میں ایک چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ پائلٹ پاکستانی خاتون اور ایک بھارتی مسافر ہلاکہو گۓ - عرب امارات کے ایوی ایشن حکام کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں ایک خاتون پائلٹ اور ایک مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گۓ - اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ حادثہ ریاست الخیمہ میں ایک پرائیویٹ سیاحتی کمپنی کے طیارےکو پیش آیا ہے ۔ طیارے کو سیر و تفریح کیلیے استعمال کیا جاتا تھا -

طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے ـ اماراتی ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ طیارے کی پائلٹ ایک 29 سالہ (فریانزا پروین) نامی پاکستانی عورت تھی - جبکہ اس میں سوار مسافر 26 سال کا بھارتی جوان (ڈاکٹر سلمان) تھا - پاکستانی قونسل خانے کے حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے تھا ـ فریانزا پروین کی میت آج پاکستان پہنچا دی جائے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+