دو دن قبل ایران میں ہوۓ خود کش بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار
- 31, دسمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دو دن پہلے ایران کے ساحلی شہر میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ایک ایرانی کمانڈو کی ہلاکت کے بعد اس دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ایران کی انٹیلیجنس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس خود کش حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری جماعت (انصارالفرقان) نے قبول کر لی ہے -گرفتار کیے جانے والے مجرم کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی - ایرانی انٹیلیجنس کے مطابق تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ـ ایران کی علیحدگی پسند جماعت الفرقان نے ٹیلی گرام چینل پر بھی ااس خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی -
اس خود کش دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا تھا البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی - ایران کی اس جماعت اانصار الفرقان نے 2018 میں ہرمزگان کے ساتھ ملے صوبہ بلوچستان کے علاقہ چابہار کے ایک تھانے میں ہوۓ دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھے - جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوۓ تھے ـ اکتوبر کے مہینے میں بھی پولیس کے 10 اہلکار دھماکے میں شہید ہو گۓ تھے ـ جس کی ذمہ داری (جیش العدل) نے قبول کر لی تھی -

تبصرے