جوبائیڈن نے جاتے جاتے یوکرین کیلیے کیا 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کی فوجی مدد کا اعلان

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدر (جوبائیڈن) نے جاتے جاتے یوکرین کیلیے 2 ارب50 کروڑ ڈالر کی فوجی مدد کا اعلان کر دیا ـ-برطانوی میڈیا "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اپنے عہدے کے آخری دنوں کو نۓ منتخب ہونے والے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کے صدارتی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے یوکرین کی فوجی امداد میں اضافے کیلیے استعمال کر رہے ہیں - امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے ایک جاری کیے گۓ بیان میں کہنا تھا کہ میری ہدایات کے مطابق امریکہ اس جنگ میں یوکرین کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلیے ہر قسم کی مدد جاری رکھے گا -

امریکی صدر جوبائیڈ ن نے امریکی ذخیروں سے حاصل شدہ 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد اور 1 ارب 22 کروڑ ڈالر کا یوکرین کیلیے سیکیورٹی پیکیج کا اعلان کیا ہے - جو کہ جوبائیڈن کے دور حکومت کا آخری یو ایس اے آئی پیکیج ہے - اس پیکیج کے تحت فوجی ساز وسامان ، امریکی زخیروں کی بجاۓ دفاعی صنعتوں اور شراکت داروں سے حاصل کیا جاتا ہے - یوکرین ، روس جنگ کو شروع ہوۓ 3 سال ہو چکے ہیں - اور روس نے اپنی فوجی طاقت کو بڑھانے کیلیے شمالی کوریا کی فوج کو بھی اس جنگ میں شامل کر لیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+