روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین جنگ بندی منصوبے کی شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   روس نے نو منتخب امریکی صدر کے یوکرین جنگ بندی منصوبے کو ماننے سے انکار کر دیا - روس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے پیش کردہ یوکرین جنگ بندی کے منصوبے کی تجاویز کو مسترد کر دیا - اس منصوبے میں یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو ملتوی کرنے کے بدلے اس جنگ کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی - روس کے سرکاری میڈیا نے روس کے صدارتی محل "کریملن" کی جانب سے اس منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے - "الجزیرہ ٹی وی" کی رپورٹ کے مطبق نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنی صدارتی مہم کے دوران یوکرین جنگ کو ایک دن میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا - البتہ ٹرمپ نے اپنے اس منصوبے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں -

دی وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اس منصوبے میں یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو 20 سال کا طول دینے کی تجویز پیش کی تھی اور روس اور یوکرین کے درمیان سرحد کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کی تجویز دی تھی - یہ سرحدی علاقہ 1290 کلو میٹر پر مشتمل ہے ـ اور اس کی نگرانی یورپی ملک یا پھر برطانیہ کرے گا - منصوبے کے تحت یوکرین روس کو کچھ مقبوضہ علاقے جیسا کہ "لوہانسک ، دونیتسک ، خرسون اور زیپوریزیا" بھی دے گا - روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو ماننے سے انکار کر دیا ـ کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو محض ملتوی کیا جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+