غزہ میں شدید سردی بارشوں کے باعث خیموں میں پناہ گزین متعدد بچے شہید
- 01, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں پڑنے والی خون جماتی سردی میں ہونے والی بارش نے خیموں میں مزید ٹھنڈ بڑھا دی - اوپر سے غزہ پر صیہونی فوج کے حملے لگاتار جاری ہیں - پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں پرصیہونی فوج کی بمباری سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید ہو گۓ - دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکے بھی اسرائیل کے خلاف بھر پور جوابی کارروائیوں میں مصروف ہیں - شمالی غزہ میں حماس کے لڑاکوں نے مزید صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا -
خون جما دینے والی سردی میں ہونے والی بارش سے کھلے آسمان کے نیچے خیموں میں پناہ گزین 7 افراد سردی کی وجہ سے شہید ہو گۓ - جن میں 6 بچے شامل ہیں ـ خیمے پانی سے بھر چکے ہیں اور ابھی مزید بارشوں کا امکان ہے - دنیا کے ادارہ صحت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں پر حملے کرنا بند کر دے - اور "کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ابو صفیہ" اور ہسپتال کے عملے کو بھی رہا کر دے -

تبصرے