فلسطین کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر مشہور کارساز امریکی کمپنی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
- 01, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی حمایت کرنے پر دنیا کی مشہور ترین کار بنانے والی کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا - امریکہ کی مشہور کار ساز کمپنی فورڈ موٹر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں بیان جاری کرنے کے بعد اس کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا - نیوز ایجنسی انادولو کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کارساز کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دیے گۓ بیان میں کہا کہ ان کا اکاؤنٹ تھوڑے سے وقت کیلیے ہیک کیا گیا -
رپورٹ کے مطابق کارساز کمپنی نے اپنے بیا ن میں کہا کہ اس مختصر سے وقت میں ہمارے اکاؤنٹ پر 3 پوسٹیں ڈالی گئیں ، جو ہماری کمپنی کی مرضی کی نہیں تھیں اور نہ ہی ہماری کمپنی ان خیالات کی نمائندگی کرتی ہے -کار ساز کمپنی کے مطابق "فورد موٹر اور ایکس" دونوں اس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہیں - کارساز کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر " آزاد فلسطین ریاست ، اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست اور دنیا کی نظریں غزہ پر ہیں" جیسے پیغامات جاری کیے تھے - جن میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی جانب توجہ دلائی گئی تھی - صیہونی فوج نے پچھلے ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران غزہ میں اپنی جارحانہ کارروائیوں میں 45 ہزار 5 سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے -

تبصرے