چینی ہیکروں نے چرائیں اہم امریکی دستاویزات

چین

نیوز ٹوڈ ے :   امریکی محکمہ خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت کے اسپانسر ہیکروں نے ان کی اہم دستاویزات چرا لی ہیں- خبر ایجنسی "رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے محکمہ خزانہ نے پارلیمنٹ کے ارکان کو لکھے گۓ خطوط میں کہا کہ چینی ہیکرز نے تھرڈ پارٹی سائبر سیکیورٹی مہیا کرنے والی کمپنی "بیانڈ ٹرسٹ" کی سروس کا استعمال کرتے ہوۓ "مداخلت اور ان کلاسیفائیڈ" کے کاغذات چراۓ -خطوط میں بتایا گیا کہ چابی چرانے کیلیے رسائی کے ساتھ ہیکرز سروس کی سیکیورٹی پر کنٹرول سنبھالنے کیلیے محکمہ خزانہ کے چند صارف ورک اسٹیشنز تک دور سے رسائی اور ان کے تعاون سے رکھی گئی ان کلاسیفائیڈ دستاویزات چرانے میں کامیاب ہوۓ - امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حاصل ہونے والے ثبوتوں کی بنیاد پر اس واقعہ کو چینی حکومت کے "اسپانسرڈ ایڈوانسڈ تھریٹ ہیکرز" کے ساتھ جوڑ دیا گیا -

نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے ترجمان (ماؤننگ) نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہمیشہ سے ہیکرز کے ہر طرح کے حملوں کے مخالف رہا ہے - امریکہ میں قائم چینی سفارتخانے کے سفیر نے بھی اس الزام کو رد کر دیا ـ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ بغیر سوچے سمجھے اور حقائق جانے بغیر چین کے خلاف پراپیگنڈا کرنا بند کرے - بیانڈ ٹرسٹ نے بھی چینی ہیکرز کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ دستاویزات کو محفوظ بنانے کیلیے کیے گۓ اقدامات کا حوالہ دیا اور تفتیش کی حمایت کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+