جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر ( یون سک یول) کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
- 01, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ملک میں مارشل لاء کیوں لگایا ؟ جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا - گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد جنوبی کوریا میں پہلی دفعہ اپنے عہدے پر فائز کسی صدر کو گرفتار کیا جاۓ گا - "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ لے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر (یون سک یول) کو گرفتار کرنے اور تلاشی کا حکم دے دیا - جوائنٹ انویسٹی گیشن کی اپیل پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کرنے پر صدر یون سک یول کے وانٹ گرفتاری "سیوپ ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ" نے جاری کیے -
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جنوبی کوریا کے صدر کی گرفتاری کب عمل میں لائی جائے گی - اور یہ جنوبی کوریا کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہو گا ـ صدر یون سک کو حاصل ہونے والے اختیارات کی وجہ سے تفتیش کاروں کو صدر کے آفس اور صدارتی محل میں سرچ کرنے سے روک دیا گیا تھا - جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے امکانات نظر نہیں آرہے - کیونکہ حکام کو پہلے صدر کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطہ کرنا پڑے گا - دوسری طرف صدر کی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق وارنٹ گرفتاری اور تلاشی پر قانون کے مطابق عمل کرنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے -

تبصرے