امریکی ٹوئن ٹاور پر حملے کی پیشین گوئی کرنے والے شخص نے ایک اور ہولناک واقعہ کی پیشین گوئی کر دی

پیشین گوئی

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں پیش آنے والے سانحہ نائن الیون کی پیشگی اطلاع دینے والے آدمی نےدنیا میں بہت جلد اویک اور غیر معمولی واقعہ رونما ہونے کی پیشگی اطلاع دے دی - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر 2001 میں ہونے والے "امریکی ٹوئن ٹاور" پر حملوں نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا - اس عالمی سانحہ کی پیشگی اطلاع (ڈیرل انکا ) نے دے دی تھی - اور اب بہت جلد دنیا میں ایک اور غیر معمولی واقعہ رونما ہونے کی بھی ڈیرل انکا نے پیشینگوئی کی ہے - ڈیرل انکا جو پیشہ ورانہ طور پر ایک لکھاری ہیں لیکن وہ روحانیت کے شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہیں - ڈیرل انکا کا کہنا ہے کہ دنیا میں انسان کے علاوہ ایک اور خلائی مخلوق بھی موجود ہے جو کہ اگلے 2 سالوں میں سامنے آ جائے گی -

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انکا نے ایک لمبے عرصے تک چلہ کاٹنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے - ڈیرل کا کہنا ہے کہ دوسرے سیاروں پر رہائش پذیر انسانوں سے رابطہ کریں گے اور اس بات کو ثابت کریں گے کہ دنیا میں انسانوں کے علاوہ کوئی دوسری مخلوق بھی موجود ہے - ڈیرل کے مطابق 2026 کے آخر میں یا پھر 2027 کے شروع میں کوئی ایسا واقعہ رونما ہوگا جس سے انسانوں کو معلوم ہوجاۓ گا کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ـ انکا کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق ہماری زمین کو نقصان نہیں پہنچاۓ گی بلکہ اس مصیبت زدہ سیارے کی حالت ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+