امریکی شہر (نیو انیڈ لینز ) میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والا شخص داعش کا کارکن تھا
- 02, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص کی پہچان ہو گئی ، گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا - امریکی شہر (نیو اینڈ لینز) میں گاڑی کے نیچے 15 افراد کو کچلنے والے شخص کی شناخت (شمس الدین جبار) نام سے ہوئی ہے - بدھ کے دن ہیپی نیو ایئر کے موقع پر ایک کار سوار نے سڑک پر کھڑے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، جس سے گاڑی کے نیچے دب کر 15 افراد جان بحق اور 30زخمی ہو گۓ - شہری حکومت کا بتانا تھا کہ نیو اینڈ لینز شہر کی برین اسٹریٹ میں ایک تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی - امریکہ کے میڈیا نے موقع پر موجود لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد ڈرائیور نے کار سے اتر کر لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی -
فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس کے 2 جوان بھی زخمی ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ہلاک ہو گیا - بعد میں "ایف بی آر" نے ہجوم پر کار چڑھانے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کی ـ شمس الدین جبار کی عمر 42 سال تھی - ایف بی آر نے اس واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا - ایف بی آر کے مطابق ملزم ٹیکساس کے علاقے میں پروان چڑھا تھا ـ اور بعد میں شمالی کیرونا میں بھی رہائش پذیر رہا ـ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں -

تبصرے