یورپ کو روسی گیس کی سپلائی بند کرکے یوکرین نے اٹھایا روس کے خلاف بڑا قدم
- 02, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : یوکرین نے اپنے علاقے سے گزر کر یورپ جانے والی روسی گیس پائپ لائن معاہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد بند کر دی - "بین الاقوامی میڈیا" کےمطابق یوکرین نے یہ قدم بدھ کے دن معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اٹھایا ، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یوکرین اس سلسلہ میں نۓ معاہدے سے انکار بھی کر سکتا ہے - 3 سالہ جنگ کے بعد یوکرین کا روس کے خلاف یہ پہلا عملی اقدام ہے ـ اور یہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یورپ نے روس سے گیس لینا کم کر دی ہے -
یوکرینی وزارت توانائی کے مطابق ملکی قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوۓ اس معاہدے کو ختم کیا گیا ہے - یوکرینی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ یوکرین کا روسی گیس کی سپلائی بند کرنا ایک تاریخی موقع ہے - یوکرین کے صدر (زیلینسکی) نے اس اقدام کو روس کی بڑی شکستوں میں سے ایک شکست قرار دیا ہے - بدھ کے دن اپنے ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں زیلینسکی نے الزام لگایا کہ ' روس توانائی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے - اور اپنے شراکت داروں کو بلیک میل کرنے کیلیے بھی یہی حربہ استعمال کر رہا ہے-

تبصرے