غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت سے غزہ کی آبادی 6 فیصد کم ہو گئی ( پی سی بی ایس )

غزہ

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں صیہونی فوج کی تباہ کاریوں سے غزہ کی آبادی میں 6 فیصد کمی آ گئی - فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلط کی گئی جنگ سے غزہ کی آبادی 6 فیصد تک کم ہو گئی ہے - "الجزیرہ ٹی وی" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ 1 لاکھ سے زائد فلسطینی غزہ سے ہجرت کر چکے ہیں ، اور ایک اندازے کے مطابق 55 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -

وزارت صحت کے حوالے سے بیورو نے بتایا کہ جب سے غزہ میں جنگ شروع ہو ئی ہے اس وقت سے 45 ہزار 5 سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے اور 11 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں - بیورو کے مطابق جنگ کے دوران غزہ کی آبادی سے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کم ہو چکے ہیں - رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں انسانوں کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا ہے ـ عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے - صیہونی فوج نے غزہ کے پورے پورے خاندان ختم کر دیے ہیں ـ دوسری طرف اسرائیل کے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیوو نے اعداد وشمار کو بڑھا چڑھا کر اور ہیرا پھیری کرکے پیش کیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+