امریکی خفیہ ایجنسی ( ایف بی آئی ) نے امریکی شہری کے گھر سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
- 02, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی خفیہ ایجنسی ( ایف بی آئی ) نے ایک امریکی شہری کے فارم کی تلاشی کے دوران 150 سے بھی زیادہ خطرناک بم بر آمد کر لیے - ایف بی آئی کی اس کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ملکی تاریخ کا بڑا کارنامہ قرار دیا گیا ہے - بی بی سی کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت " واشنگٹن ڈی سی" سے 180 کلو میٹر کے فاصلے پر وہائٹ کاؤںٹی کے علاقہ آئسلے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا - قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اس شخص کے پاس اسلحے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے - ملزم نے یہ راز اپنے بیوی بچوں کو بتایا تھا ـ ملزم نے یہ اسلحہ اپنے بیڈ روم میں چھپا رکھا تھا -
پکڑے گۓ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا وہ کمیونٹی کیلیے خطرناک نہیں ہے - وکیل نے اپنے مؤکل کو ٹرائل سے پہلے رہا کروانے کی التجا کی ـ ابھی تک ملزم پر صرف بغیر رجسٹرڈ شارت بیرل رائفل رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے - البتہ ان کے خلاف مزید دفعات لگانے کی بھی توقعات کی جا رہی ہیں - ملزم اپنا نشانہ پکا کرنے کیلیے امریکی صدر (جوبائیڈن) کی تصویر استعمال کرتا تھا ـ اور یہ توقع بھی کی جا رہی تھی کہ ملزم نائب صدر (کملا ہیرس) کو قتل کر دیں گے - ملزم نے حال ہی میں اسنائپر رائفل چلانے کی ٹریننگ لی تھی ـ ایک پڑوسی کی اطلاع پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ملزم دھماکا خیز مواد کے ساتھ کام کرتے ہوئے 2021 میں اپنے ہاتھ کی 3 انگلیوں سے بھی محروم ہو گیا تھا -

تبصرے