ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار
- 02, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : مسلسل جنگ کے بعد ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے ذہنی تناؤ کے باعث غزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات اور ذہنی تناؤ کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے، فوجی ذہنی تناؤ کے باعث جنگی فرائض سے دستبردار ہو گئے ہیں، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج میں خودکشی کے اعداد و شمار جاری
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جب کہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خودکشی کی۔اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق 2011 کے بعد فوجی ایک بار پھر خودکشی کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج میں خودکشی موت کی دوسری بڑی وجہ بن گئی ہے۔
خبر کے مطابق گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزروسٹ، 7 بھرتی اور 2 کیرئیر فوجی شامل ہیں جب کہ گزشتہ دو سالوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں میں 807 فوجی مارے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ہر شہری کے لیے دو سال تک فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہے اور جنگ کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا ہوتا ہے جب کہ اسرائیلی قوانین کے مطابق انکار کرنے پر کسی شہری کو قید بھی ہوسکتی ہے۔ جنگ میں لڑنے کے لئے.

تبصرے