غزہ پر جاری حملوں میں غزہ کے پولیس چیف سمیت مزید 50 فلسطینی شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :  صیہونی فوج کے غزہ پر لگاتار حملے جاری ہیں - پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق (خان یونس) میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر کو صیہونی فوج نے فضائی حملے سے نشانہ بنایا اور (المواصی کیمپ) پر بھی بمباری کی - صیہونی فوج نے غزہ شہر پر بھی ڈرونز سے حملے کیے -جمعرات کی صبح سے شروع ہونے والے ان صیہونی فوج کے حملوں میں غزہ کے پولیس چیف "محمود صلاح ، اور ان کے معاون مصطفٰی" سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ میں خون جماتی سردی کی وجہ سے ایک اور نومولود بچہ بھی شہید ہو گیا -

دوسری طرف غزہ  جنگ کی طوالت کی وجہ سے اسرائیلی فوجی ذہنی مریض بننے لگے - پچھلے سال 2024 میں 28 صیہونی فوجیوں نے خود کشی کر لی ـ صیہونی فوج کے بیان کے مطابق لاتعداد صیہونی فوج کے جوانوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+