لاتعداد صیہونی فوجیوں نے غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار کر دیا

صیہونی فوجی

        نیوز ٹوڈے : لاتعداد صیہونی فوجیوں نے غزہ میں جاری جنگ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے ـ ان ہزاروں صیہونی فوجیوں نے غزہ میں جاری مسلسل جنگ کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار کیا ہے ـ اسرائیلی کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری لگاتار جنگ کی وجہ سے صیہونی فوج میں آۓ دن خودکشیوں اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ـ صیہونی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاتعداد صیہونی فوجیوں نے غزہ میں جنگ لڑنے سے انکار کر دیا ہے ـ

      ان فوجیوں نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے جنگ لڑنے سے انکار کیا ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجیوں میں خود کشیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ صیہونی فوج کے حکام کے مطابق  پچھلے سال 2024 میں 21 صیہونی فوجیوں نے خود کشی کی اور 2023 میں 17 فوجیوں نے غزہ جنگ کی وجہ سے خود کشی کی ـ صیہونی فوج کے حکام کا کہنا تھا کہ 2011 کے بعد ایک دفعہ پھر فوجیوں نے اپنی جان لینا شروع کی ہے ـ حکام کے مطابق ذہنی دباؤ صیہونی فوج کی موت کی دوسری بڑی وجہ بن گئی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+