سابقہ شامی صدر (الاسد) کو روس میں زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش

بشار الاسد

نیوز ٹوڈے :   شام کے سابقہ صدر (بشارالاسد) کو روس میں زہر دینے کا ہوا انکشاف ـ پچھلے سال دسمبر کے مہینے میں شام کے دارالحکومت (دمشق) پر باغیوں کے قبضے سے پہلے ہی صدر بشار الاسد اپنے خاندان کو لے کر روس فرار ہو گۓ تھے - سابقہ شامی صدر اور ان کے خاندان کو روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے -البتہ اب "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ شامی صدر الاسد کو ماسکو میں زہر دیا گیا ہے - رپورٹ کے مطابق شام کے سابقہ صدر کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنرل ایس وی آر کے نام سے ایک آن لائن اکاؤنٹ ( جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ روس کے ایک سابقہ اعلیٰ جاسوس کا اکاؤنٹ ہے ) نے مطلع کیا کہ سابقہ شامی صدر بشارالاسد اتوار کے دن ماسکو میں بیمار ہو گۓ  -

بشار الاسد نے طبی امداد طلب کی اور پھر شدید کھانسی ا ور سانس لینے میں مشکل کی شکایت کی ـ اس اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ سابقہ شامی صدر کو قتل کر نے کی کوشش کی گئی - ان کا علاج ان کی رہائش گاہ پر ہی کیا گیا - اور بتاہا گیا کہ پیر کے دن تک ان کی حالت کافی بہتر ہو گئی ـ مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے انہیں زہر دینے کی تصدیق بھی ہوئی ہے ـ روس کی حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+