چین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے کی وجہ سے امریکہ کی دس کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکہ چین

نیوز ٹوڈے :  چین نے تائیوان کو ہتھیار بیچنے پر امریکہ کی 10 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں - امریکی کمپنیوں کے خلاف چین کا یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسرا اہم قدم ہے - چینی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ (جنرل ڈائنامکس ، اوریتھون اور لاک ہیڈ مارٹن) کی ذیلی کمپنیوں کو غیر معتبر اداروں کی لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے - ان کمپنیوں کے ساتھ چین کسی قسم کا لین دین نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کے اعلیٰ عہدہ داروں کو چین میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی - چینی وزارت تجارت نے امریکہ کی 28 کمپنیوں جن میں زیادہ تر دفاعی کمپنیاں شامل ہیں ، کو اپنی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا ہے ، جس سے ان پر ڈبل استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے -

چینی تجارت کی وزارت کے مطابق ان کمپنیوں پر قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام جیسے غیر ملکی وعدوں کو پورا کرنے کیلیے پابندی لگائی گئی ہے - نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کی رپورٹ کے مطابق پچھلے جمعے کو ہی چین نے تائیوان کو امریکی فوجی امداد دیے جانے کی وجہ سے 7 امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی تھیں  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+