کانگو میں میدان جنگ سے بھاگنے والے 13 فوجیوں کو سزاۓ موت

فوجیوں کو سزاۓ موت

نیوز ٹوڈے :   وسطی افریقی ملک (کانگو) میں فوجی ٹریبیونل نے "قتل ، لوٹ مار اور بزدلی" کے الزامات پر 24 فوجیوں کے خلاف درج مقدمات کے فیصلے سنا دیے - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق کانگو میں 2 درجن فوجیوں کا ٹرائل ہوا جن میں سے 6 کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے باعزت بری کر دیا گیا ایک اہلکار کے کیس کو مؤخر کیا گیا - ٹریبیونل نے میدان جنگ سے بھاگ جانے و الے 13 فوجیوں کو موت کی سزا اور 4 فوجیوں کو قتل ، لوٹ مار اور تشدد کے الزامات میں 2 سے 10 سال تک کی قید کی سزا سنائی -

ان اہلکاروں کو شمالی صوبے (کیوو کے گاؤں لوبیرو) میں سزا سنائی گئی ، جہاں پر فوج کئی مسلح گروہوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہے - اسی علاقے میں کانگو فوج کے سپاہی اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گۓ تھے ، جس سے دشمنوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان  اٹھانا پڑا ـ ملزمان نے دوران ٹرائل خود کو بے گناہ قرار دیا تھا - اور سزا کے خلاف اپیل کی تھی ـ کانگو میں پچھلے سال مئی کے مہینے میں بھی فوجی ٹریبیونل نے 22 فوجیوں کو 23 باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران بزدلی دکھانے اور محاذ چھوڑ دینے پر سزا سنائی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+