امریکہ نے پانچ ماہ کے دوران اسرائیل کیلیے غزہ کے خلاف تیسری بڑی مدد کا اعلان کر دیا ہے
- 06, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ ، اسرائیل جنگ کے آغاز سے ہی امریکہ اسرائیل کیلیے ڈھال بنا ہوا ہے - امریکہ کی مدد اور شہہ پر ہی اسرائیل نے غزہ میں قتل عام مچا رکھا ہے - "بائیڈن حکومت" نے جاتے جاتے بھی اسرائیل کیلیے بہت بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ فلسطین میں اسرائیل کی نسل کشی جاری رہے -- "الجزیرہ" نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'جو بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو آٹھ ارب ڈالر کی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں اسلحہ اور جنگی ہتھیار شامل ہوں گے '- ان ہتھیاروں میں " توپ کے گولے ، جنگی طیاروں کیلیے میزائلیں ، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور بم فیوز شامل ہوں گے -
چار ماہ قبل بھی امریکہ نے اسرائیل کیلیے 20 ارب ڈالر کی مدد کی منظوری دی تھی ، جن میں جنگی آلات اور ہتھیار شامل تھے - پھر اس کے بعد امریکہ نے اسرائیل کو 68 کروڑ ڈالر کے جنگی ہتھیار اور بم فراہم کیے تھے - پانچ ماہ میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی یہ تیسری بڑی مدد ہے - اس لیے اب یہ کہنا درست ہو گا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں امریکہ برابر کا شریک ہے -

تبصرے