حماس کے لڑاکے جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کیلیے تیار ہیں
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) 34 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر راضی ہو گئی ہے - "بین الاقوامی میڈیا " کے مطابق حماس ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے 34 قیدیوں کو رہا کرنے کیلیے تیار ہے - رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے قطر میں دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے - جہاں پر کئی مہینوں سے اس معاہدے کو مصر اور امریکہ کی ثالثی میں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے -میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس جماعت کے ایک سینیئر کارکن نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بدلے جن اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ان میں سے 34 قیدیوں کو آزاد کرنے کیلیے حماس تیار ہے -
حماس کے سینیئر کارکن کا کہنا تھا کہ ' پہلے تبادلے میں ساری قیدی عورتوں ، بچوں ، بوڑھوں اور بیمار لوگوں کو آزاد کیا جاۓ گا ـ کارکن کے مطابق ممکن ہے کچھ قیدی ہلاک بھی ہو چکے ہوں لیکن ان کی حالت کے بارے میں جاننے کیلیے حماس کو تھوڑا وقت چاہیے ہو گا - حماس کے کارکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ رابطوں اور زندہ اور ہلاک ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلیے غزہ میں کم از کم ایک ہفتے کیلیے امن کی ضرورت پڑے گی' -

تبصرے