مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ کر کے 3 اسرائیلی شہریوں کو ہلاک ا ور 8 کو زخمی کر دیا گیا

اسرائیلی شہری ہلاک

نیوز ٹوڈے :   مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بس پر فائرنگ کرکے 3 صیہونی شہریوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ـ-فلسطین کے مغربی کنارے پر مسلح اشخاص نے ایک بس اور 2 گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسرائیل کے 3 شہری ہلاک ہو گۓ -اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلحہ سے لیس 2 افراد نے ایک بس اور 2 گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے بس میں سوار 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گۓ - میڈیا کے مطابق اس حملے میں کئ افراد زخمی بھی ہوۓ جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ـ حملہ آور فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گۓ جن کی تلاش جاری ہے -

اس واقعہ کے فوری بعد حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ قابض صیہونی حکومت کیلیے ایک پیغام ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے سمیت فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں کے لوگ کسی حالت میں اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے ، اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک اس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی - دوسری طرف شمالی غزہ سے بھی اسرائیل پر 3 راکٹ داغے گۓ جن میں سے 2 کو اسرائیل کے دفاعی سسٹم نے تباہ کردیا اور تیسرا راکٹ ایک گھر پر جا گرا ـ البتہ گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+