کینیڈین وزیر اعطم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

جسٹن ٹروڈو

نیوز ٹوڈے :   کینیڈین وزیر اعظم (جسٹن ٹروڈو) نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا - کینیڈا کے وزیر اعظم نے نہ صرف وزارت عظمٰی کا عہدہ بلکہ پارٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کےمطابق اوٹاوا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ لبرل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں - رپورٹ کے مطابق جب تک نۓ وزیر اعظم کا انتخاب نہیں ہو جاتا جسٹن ٹروڈو نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے ـ جسٹن ٹروڈو نے پارٹی اختلافات کی وجہ سے پارٹی سربراہ کا عہدہ چھوڑنےکا فیصلہ کیا ـ کینیڈین وزیر اعطم نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی حکومتی جماعت لبرل پارٹی اپنا نیا رہنما چنے گی تو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے -

لبرل پارٹی کے سربراہ جسٹن ٹروڈو پہلی مرتبہ 2015 میں کینیڈین وزیر اعظم بنے تھے اور اس کے بعد 2019 اور 2021 میں بھی لگاتار 3 مرتبہ کامیابی حاصل کرکے وہ وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوۓ - کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دسمبر کے مہینے میں وزیر خزانہ (کرسٹیا فری لینڈ) کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تھی -جس پر وزیر خزانہ نے استعفٰی دے دیا تھا اور جسٹن ٹروڈو پر سیاسی چالوں کا الزام لگایا تھا ـ جسٹن ٹروڈو کے مخالفین کے مطابق ان کی غلط امیگریشن پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کینیڈا آ بسے - جس سے پہلے سے ہی دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ مزید دباؤ میں آ گئی ـ جسٹن ٹروڈو کے اپنے عہدے سے فارغ ہوتے ہی لبرل پارٹی بھی اپنے سربراہ سے محروم ہو جاۓ گی ـ راۓ عامہ کے جائزوں کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ہونےو الے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی الیکشن جیت جائے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+