امریکہ خوفناک برفانی طوفان کا شکار ، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی 30 سے بھی زیادہ ریاستوں میں 6 کروڑ سے زیادہ آبادی کو موسم سرما کا ایک خوفناک طوفان متاثر کر سکتا ہے - رپورٹ کے مطابق یہ طوفان پچھلے 10 سالوں کا سب سے بڑا طوفان ثابت ہو سکتا ہے -جس میں کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنے اور 15 انچ سے بھی زائد برف پڑنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس سے برف پڑنے کا پچھلا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جاۓ گا -
خوفناک برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاستوں "آرکنساس ، ورجینیا ، کنساس، ویسٹ ورجینیا ، کینٹکی ، میسوری اور نیو جرسی" کے کچھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ـ جہاں پر حکام نے شدید برفباری کی وارننگ جاری کی ہے - خوفناک برفانی طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں بند ہوجانے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا - ہزاروں پروازیں بھی کینسل اور تعظل کا شکار ہر گئیں ـ ریاست کینساس کی شاہراہ پر ایک ہی دن میں 50 سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوۓ جن میں 20 افراد زخمی ہو گۓ ـ حکومت نے عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا -

تبصرے