کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والے نۓ (ہیومن میٹ پینیو وائرس) نے دنیا میں خوف کی لہر دوڑا دی

کورونا

نیوز ٹوڈے :  چین میں نۓ وائرس کے پھیلنے کی خبروں نے پوری دنیا میں خوف کی ایک نئی لہر دوڑا دی ـ مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق (ہیومن میٹا پینیو وائرس ایچ ایم پی وی ) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور رپورٹس میں شہرت حاصل کی - ان ویڈیوز اور رپورٹس میں بتایا گیا کہ چین کے پستالوں میں ایچ ایم پی وی سمیت سانس کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے - رپورٹس کے مطابق چین میں میٹا پینیو وائرس ، ایفلوئنزا اے ، کووڈ 19 اور نمونیا سمیت کئی دوسر ے وائرس پھیلنے سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے ـ اور سسٹم الرٹ موڈ پر لگ چکا ہے ـ پیر کے دن انڈیا میں بھی میٹا پینیو وائرس کے 3 کیسز سامے آۓ ہیں -

جن میں سے 2 مریض "بنگلورو اور ایک احمد آباد" کا تھا - اور یہ تینوں مریض 2 سے 8 ماہ کے بچے تھے ـ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان بچوں اور ان کے خاندان والوں نے حال ہی میں کوئی بیرونی سفر نہیں کیا تھا اور نہ ہی ان کے خاندان کے لوگوں میں اس وائرس کی کوئی علامات پائی گئیں - طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے شدید بخار اور سانس لینے میں دشواری پیش آ سکتی ہے - اور اس وائرس سے زیادہ متاثر معصوم بچے ، بڑھے اور کم قوت مدافعت والے افراد ہو سکتے ہیں - چینی میڈیا کے مطابق یہ وائرس دسمبر کے آخری دنوں میں کم عمر بچوں میں پایا گیا ـ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بوڑھوں اور بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ـ یہ وائرس سانس کی نالی سے پھیلتا ہے ـ اور یہ ہاتھ ملانے اور متاثرہ شخص کی چھوئی ہوئی اشیاء کو چھونے سے بھی پھیلتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+