غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت کے خلاف عیسائیوں کے پیشوا (پوپ فرانس) بھڑک اٹھے

پوپ فرانس

نیوز ٹوڈے :   پوپ فرانس نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوۓ غزہ کی موجود صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا - غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت کے خلاف عیسائیوں کے مذہبی پیشوا (پوپ فرانس) ایک بار پھر اسرائیل پر بھڑک اٹھے ـ پوپ فرانس نے غزہ کی موجودہ صرتحال کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا - اور غزہ میں فوراً جنگ بندی ، امداد کی رسائی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا -

ویٹیکن سٹی میں سفارتکاروں کے اجلاس میں سالانہ خطاب کے دوران پوپ فرانس کا کہنا تھا کہ 'غزہ شہر پر بمباری کسی صورت قابل قبول نہیں - ان کا کہنا تھ کہ شدید خون جماتی سردی سے ٹھٹھر کر بچوں کی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں - پوپ فرانس نے کہا کہ ہسپتالوں اور بجلی گھروں کے نظام کو تباہ کرکے لوگوں کو موت کے منہ میں ڈالنا قبول نہیں - ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہمیشہ ناکام ہی ہوتی ہے اور اس میں جیتتا صرف شیطان ہے' -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+