یو اے ای نے ملکی اور غیر ملکی دونوں خاندانوں کیلیے نۓ فیملی قوانین کا اعلان کر دیا
- 10, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : متحدہ عرب امارات نے متحدہ عرب امارات میں بسنے والے ملکی اور غیر ملکی تمام افراد کیلیے نۓ فیملی قوانین کا اعلان کر دیا - یہ نۓ فیملی قوانین عرب عمارات میں بسنے والے تمام خاندانوں پو لا گو ہوں گے -ان نۓ فیملی قوانین کے مطابق بچوں کے عرب امارات کے قومی کارڈ اور پاسپورٹ کو غلط استعمال کیے جانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی -
فیملی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ اور قید بھی ہو سکتی ہے -بچوں کی تحویل سے متعلقہ بنائے گۓ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھی سزائیں دی جائیں گی - ان نۓ فیملی قوانین کے مطابق بچوں کی تحویل کی عمر میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے - فیملی قوانین کے مطابق عرب امارات میں بسنے والی غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق حاصل ہوگا - 15 سال کے بچے خود فیصلہ کریں گے کہ وہ ماں یا باپ دونوں میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں - متحدہ عرب امارات کا بنایا گیا یہ نیا فیملی قانون 2025 کے اپریل کے مہینے سے لاگو ہوگا -

تبصرے