نو منتخب امریکی صدر نے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کی مضحکہ خیز وجہ بتا دی

آگ

نیوز ٹوڈے :   کیلفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے مضحکہ خیز وجہ بتا دی - اپنے جاری کیے جانے والے مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی حیران کن وجہ بتا دی - امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے کیلفورنیا کے گورنر پر جنگل میں لگنے والی آگ کا الزام عائد کر دیا - ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کیے گۓ بیان میں کہا کہ کیلفورنیا کے گورنر نے کیلفورنیا کی عوام کی بجاۓ ایک مچھلی کی پرواہ کی -

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلفورنیا کے گورنر پر الزام لگایا کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کیلیے کیلفورنیا کے گورنر نے پانی کم دیا اور "سمیلٹ نامی مچھلی" کو بچانے کی کوشش کی - نو منتخب امریکی صدر کے مطابق کیلفورنیا کے (گورنر نیوزوم) نے پانی کی بحالی کے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے اگر کیلفورنیا کے جنگلات پر برسانے کیلیے مزید پانی مل جاتا تو اتنی زیادہ تباہی نہ ہوتی - ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر نیوزوم پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ وہ کیلفورنیا کے جنگلات پر پانی برسانے کی اجازت دیں تاکہ لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+