اٹلی کے میئر نے لوگوں کے بیمار ہونے پر لگائی پابندی

بیمار

نیوز ٹوڈے :   جنوبی اٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں (بیلکاسٹرو) کے میئر نے اپنے گاؤں کے رہائشیوں پر ایک عجیب سی پابندی لگا دی - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بیلکاسٹرو کے میئر (انتونیو ٹورچیا) نے اپنے گاؤں کے باسیوں کیلیے ایک حکم جاری کیا جس کے مطابق گاؤں کے رہائشیوں کے شدید بیمار ہونے پر پابندی لگائی گئی - اٹلی کا یہ چھوٹا سا گاؤں ملک کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے - رپورٹ کے مطابق بیلکاسٹرو کے میئر نے یہ اعلان علاج معالجہ کی سہولتیں میسر نہ ہونے اور بحران کی وجہ سے کیا - بیلکاسٹرو کے میئر نے گاؤں کے رہائشیوں کو بیمار پڑنے سے بہت محتاط رہنے اور ایسے کام جن سے ان کو تکلیف پہنچے یا چوٹ وغیرہ لگنے کا خدشہ ہو ، کرنے سے روک دیا - بیلکاسٹرو کے میئر نے اپنے گاؤں کے لوگوں کو زیادہ تر اپنے گھروں کے اندر رہنے اور  زیادہ سے زیادہ آرام کرنے کا حکم دے دیا ، میئر نے غیر ضروری سفر کرنے اور کھیلنے کودنے سے بھی اپنے گاؤں کے لوگوں کو منع کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+