حماس لڑاکوں کے ساتھ جھڑہوں میں مزید 4 صیہونی فوجی ہلاک ، 6 زخمی
- 13, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 4 صیہونی فوجی ہلاک ہو گۓ - "اسرائیلی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے مزید 4 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگۓ - دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی دفاعی فوج ( آئی ڈی ایف ) نے اپنے سپاہیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ 'صیہونی فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا - اور بعد میں فائرنگ کرکے ہمارے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ـ اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے صیہونی سپاہیوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان تھیں' -جبکہ زخمی ہونے والے 6 فوجیوں میں سے 2 کی حالت بھی خطرناک بتائی جا رہی ہے -
وسیم حسن

تبصرے