یوکرینی فوج نے تصدیق کر دی کہ یوکرین کے خلاف روس کے ساتھ شمالی کوریا کی فوج بھی جنگ لڑ رہی ہے

یوکرین

نیوز ٹوڈے :   روس کی جانب سے جنگ لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو یوکرین نے گرفتار کر لیا - یوکرینی صدر (ولادیمیرزیلینسکی) کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو ہماری فوج نے پکڑ لیا ہے - ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کو روس کے علاقے (کرسک) سے گرفتار کیا گیا - شمالی کوریا کے دونوں فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ـ اور ان کو دارالحکومتی شہر (کیف) کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا -

رپورٹ کے مطابق یوکرینی اور مغربی ماہرین جنگ کا کہنا ہے کہ روس کے کرسک کے علاقے میں شمالی کوریا کے 11 ہزار فوجی موجود ہیں جو جنگ میں روس کی مدد کر رہے ہیں - یوکرینی فوج نے پچھلے سال اگست کے مہینے میں روس کے علاقے کرسک پر قبضہ کر لیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+