امریکہ میں "برف اور آگ" دو متضاد عناصر کی ایک ساتھ تباہ کاریاں
- 13, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں آگ اور برف کی ایک ساتھ تباہ کاریوں نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ـ-برف اور آگ ایک دوسرے کے مخالف عناصر ہیں لیکن امریکہ میں ان مخالف عناصر کی ایک ساتھ مچانے والی تباہی نے دنیا کو حیران کر دیا ، جس کی لپیٹ میں لاکھوں افراد آ گۓ ـ دنیا یہ دیکھ کر حیران ہو رہی ہے کہ ایک جانب تو امریکی ریاست (کیلفورنیا) میں خوفناک آگ نے تباہی مچائی ہوئی ہے تو دوسری جانب برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے -
ماہرین کے مطابق مغربی امریکہ میں لگنے والی آگ اور برف تیزی سے بڑھ رہی ہے ، اور اس سے کئی نتائج سامنے آ سکتے ہیں - جیسا کہ برف کی تہہ میں کمی ـ کیونکہ جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جمع ہونے والی برف کی مقدار میں کمی واقع ہو سکتی ہے - اور یہ زمین پر برف کے ٹکڑے کی لمبائی کو کم کرنے کی وجہ بن سکتی ہے ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے جنگل کی چھت ختم ہو جاۓ گی اور سورج کی شعاعیں سیدھی زمین پر پڑی برف کو پگھلا دیں گی -

تبصرے