لاس اینجلس: دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کی حویلی بھی جل کر راکھ ہو گئی

لاس اینجلس

نیوز ٹوڈے :    امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والی حویلی کو بھی خاکستر کر دیا۔امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل کے بعد سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ 12,000 سے زائد مکانات اور عمارتیں راکھ ہو گئیں، 200,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

بعض علاقوں سے انخلاء کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے، آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے، 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔آگ سے ہونے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔Pacific Palisades علاقے کو آگ سے بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی ووڈ کے A-listers اور ارب پتیوں کے گھر ہیں۔

آگ لگنے کے نتیجے میں کم کارڈیشین سمیت ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات اربوں روپے مالیت کے اپنے گھر خالی چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئیں جب کہ شوبز کی کئی مشہور شخصیات کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

اس آتشزدگی میں جو ہزاروں مکانات راکھ ہو گئے ان میں کیلیفورنیا کے ایڈون کاسترو کی ایک پرتعیش حویلی بھی شامل تھی جس نے گزشتہ سال دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایڈون کاسترو نے گزشتہ سال فروری میں 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا لاٹری ٹکٹ جیتا تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ ہلز میں 25 ملین ڈالر سے زائد میں ایک پرتعیش حویلی خریدی۔

ایڈون کاسترو کی ملکیت میں 5 بیڈرومز اور 6 باتھ رومز شامل تھے اور یہ مشہور Chateau Marmont ہوٹل کے اوپر واقع تھی۔ لیکن بدقسمتی سے ایڈون کاسترو کی چھٹیاں گزارنے کی جگہ خوفناک آگ میں تباہ ہو گئی۔

ایڈون کاسترو کی حویلی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے اور اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی رہائش گاہوں کے ساتھ واقع تھی۔واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس امریکی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مرکز ہے۔

شہر کے مغربی حصے میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی پھلتی پھولتی ہالی ووڈ انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔آگ سے نہ صرف اداکار اور ان کی رہائش گاہیں متاثر ہوئی ہیں بلکہ اکیڈمی ایوارڈز، فلم کے پریمیئرز اور ہالی وڈ کی دیگر تقریبات کی نامزدگی بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+