'کرائم منسٹر، آپ شرم کریں'، اسرائیل میں نتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ہزاروں افراد

نیوز ٹوڈے :    اسرائیل میں نتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکیں بلاک کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرائم منسٹر، شیم آن یو، نو مور وار لکھا تھا۔ سڑکیں خالی کرانے کے لیے پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی بڑھانے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے فوری امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+