غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 45 فلسطینی شہید
- 14, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی حیوانیت میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے - صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئیں رپورٹس کے مطابق سوموار کے دن غزہ میں "صلاح الدین ایوبی سکول" پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 45 فلسطینی شہید ہو گۓ - پچھلے 24 گھنٹوں سے جاری مقبوضہ فلسطینی پٹی پر صیہونی فوج کی بمباری میں کم از کم 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - فلسطین کی وزارت خارجہ کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پچھلے 100 دنوں سے جاری شمالی غزہ کے محاصرے میں 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتہ ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 5 سو زخمی ہو چکے ہیں -
دوسری طرف غزہ کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے حملے میں 5 صیہونی فوجی ہلاک ہو گۓ ، جن میں ایک صیہونی فوج کا کیپٹن بھی شامل ہے - صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس حملے میں ان کے 10 فوجی زخمی بھی ہوۓ ہیں -7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے اب تک اس جنگ میں 850 سے زیادہ صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں -

تبصرے