جاپان میں 6۔9 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

زلزلے

نیوز ٹوڈے :   جاپان میں 6۔9 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کردی گئی ـ جاپان کے جنوب مغربی علاقے کو 6۔9 شدت کے زلزلے نے دہلا کر رکھ دیا - زلزلے کے جھٹکوں کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس ) نے سونامی کی وارننگ جاری کردی - جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جاپان کے صوبے (میازا) میں جاپانی ٹائم کے مطابق پیر کی رات 9 بج کر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کی وارننگ جاری کی تھی اور ساتھ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی جس میں سونامی کے دوران سمندر کی لہریں ایک میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا -

دوسری طرف (اے ایف پی) کاکہنا ہے کہ امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں زلزلےکی شدت کو 6ـ9 سے کم کرکے 6ـ8 کر دیا - اور کہا کہ زلزلے کے ان جھٹکوں سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے - اس کے باوجود جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جاپانی عوام سے ساحل سمندر سے دور رہنے کی التماس کی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+