نائجیرین فوج نےاپنے ہی شہریوں پر فضائی حملہ کر دیا ، 16 افراد ہلاک
- 14, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : افریقہ کے ایک ملک کی فوج نے غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر فضائی حملہ کردیا -افریقی ملک (نائجیریا کے شمال مغربی علاقہ زمفارا ) کی فوج نے فضئی حملے میں اپنے ہی 16 شہری مار ڈالے ـ نائجیرین فوج نے ان افراد کو غلطی سے جرائم پیشہ افراد کا گروہ سمجھ لیا تھا - مقامی افراد کے مطابق مارے جانے والے افراد مقامی رضاکار گروہوں کے ممبر تھے -اور جرائم پیشہ افراد سے اپنے گاؤں کی حفاظت کیا کرتے تھے ـ یہ جرائم پیشہ گروہ تاوان کے حصول کیلیے لوگوں کو اغوا کرتے تھے -
بین الاقوامی میڈیا ( بی بی سی) کے مطابق نائجیرین فوج نے یہ فضائی حملے "زرمی اور مرادن" کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے گروہوں پر کیے تھے - (ریاستی گورنر داؤد الاول ) نے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا - نائجیرین فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ یہ حملے ان گروہوں کے خاتمے کیلیے کیے گۓ تھے جو دیہاتی علاقوں میں دہشتگردی پھیلاتے ہیں ـ نائجیرین فوج کے مطابق ان حملوں میں ہونےو الے رضاکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں -

تبصرے