جنوبی کوریا کے معزول صدر کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی

گرفتاری کی کوشش

نیوز ٹوڈے :   جنوبی کوریا کے معزول صدر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی - جنوبی کوریا کے معزول صدر (یون سک یول ) کو گرفتار کرنے کیلیے جانے والی تفتیش کاروں کی ٹیم کو صدارتی محل کے سیکیورٹی گارڈز نے واپس بھیج دیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے معزول صدر کو گرفتار کرنے کیلیے تفتیش کاروں کی ٹیم ان کی سرکاری رہائش گاہ میں سیڑھیوں کے راستے داخل ہوئی - رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کے ساتھ تقریباً ایک ہزار اہلکار بھی تھے -

البتہ صدارتی سیکیورٹی گارڈز اورصدر کے حامیوں نے انہیں معزول صدر کو گرفتار نہیں کرنے دیا ـ تلاشی اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود بھی ان کو گرفتار نہیں کرنے دیا گیا - "کرپشن انویسٹی گیشن آفس" کے مطابق معزول صدر کی گرفتاری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تمام افراد کو حراست میں لیا جاۓ گا - جنوبی کوریا کے معزول صدر کے ہزاروں حمایتی بھی ان کی گرفتاری کی راہ میں رکاوٹ بن گۓ ـ یون سک یول کی حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے 30 قانو ن ساز بھی صدارتی محل کے باہر آن کھڑے ہوۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+