کیلفورنیا کے ایک اور علاقے (ونچورا کاؤنٹی) میں بھی آگ بھڑک اٹھی
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست (کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا البتہ ایک اور علاقے میں آگ بھڑک اٹھی - لاس اینجلس سے 1 کلو میٹر کے فاصلے پر (ونچورا کاؤنٹی) کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ بھی تیزی سے پھیلنے لگی - آگ چند گھنٹوں میں ہی 5 ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ـ فائر بریگیڈز کے 75 فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں جن کو ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے - ونچورا کاؤنٹی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ـ لاس اینجلس سے ونچورا کانٹی کا فاصلہ 109 کلو میٹر ہے -
دوسری طرف لاس اینجلس میں آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ـ 3 جگہوں سے ابھی بھی آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں - ایک لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں اور 87 ہزار مزید افراد کو بھی ان کے علاقے چھوڑ جانے کا حکم دے دیا گیا ہے - پیرس سے بھی زیادہ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے ـ 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ امریکہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور اور اینٹن میں 27 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے - رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی 95 سالہ (اداکارہ ڈیلیس) بھی لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئیں ـ ان کی لاش کی باقیات الٹا ڈینا میں قائم ان کے گھر سے ملیں -

تبصرے