صدارتی کرسی سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ایگزیکٹو آرڈر ز جاری کرنے کا بنایا منصوبہ
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : نو منتخب امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھاتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا - ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر (مارک وین مولن) نے ایک دن قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ٹرمپ نے اپنی صدارتی کرسی سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے -رپورٹ کے مطابق مارک وین مولن کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلی رات واشنگٹن میں ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی خاص ملاقات میں امیگریشن اور بجلی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی -
مارک وین مولن نے بتایا کہ ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹرز سے ملاقات کے فوری بعد ایگزیکٹو آرڈرز کے فوری اجراء کے حوالے سے مشاورت شروع ہو چکی ہے - امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بارڈرز پر سخت امیگریشن قوانین اور سخت سیکیورٹی کا نفاذ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے - میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ موجودہ صدر (جوبائیڈن) کے صدارتی دور کے آخری دنوں میں کیے گۓ تمام فیصلوں کو بھی ختم کر دیا جاۓ گا -

تبصرے